ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوا میں کان کنی پر پابندی سے لوگوں کے روزگار متاثر ہورہے ہیں

گوا میں کان کنی پر پابندی سے لوگوں کے روزگار متاثر ہورہے ہیں

Mon, 15 Feb 2021 10:59:22    S.O. News Service

ممبئی، 15؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) سال 2018 میں گوا میں کان کنی پر پابندی کے باعث اس سے پیداہونے والے اثرات کو لاکھوں افراد کے روزگارپر دیکھے جاسکتے ہیں۔ حال ہی میں گوا میں احتجاج کرنے والے لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملہ کا جلد سے جلد حل تلاش کیا جائے۔ عوام کی جانب سے کان کنی کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے گوا کی سڑکوں پر مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

سال 2018 میں سپریم کورٹ نے ریاست کے 88 کان کن لیزوں کی تجدید پر پابندی عائد کردی تھی، اس کے بعد ریاست میں کان کنی بند کردی گئی ہے۔ اس عدالتی حکم کے باعث ہزاروں افراد کا روزگارمتاثر ہوا ۔ راجارام باندیکر کان کنی کے صدر گروداس گاؤنکر کا کہنا ہے کہ پی ایم مودی اور سی ایم پرمود ساونت کو سمجھنا ہوگا کہ مزدوروں کی ایک بڑی تعداد کان کنی کے شعبہ پر منحصر تھی،بچے تعلیم اور دیگر مصارف اسی سے پورے ہوتے تھے۔حکومت نے انہیں کوئی دوسرا آپشن نہیں دیا ہے۔سال 2018 سے اس کاروبار سے وابستہ افراد پریشان ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے حکومت کو خط لکھ کر اس پرحل تلاش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکومت کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ اس سے تقریباً تین لاکھ افراد کے روزگار کو متاثر ہوا ہے، کرونانامی وبا نے پریشانی میں مزید اضافہ کیا ہے۔ اس پابندی کا اثر حکومت کے خزانے پر بھی پڑا ہے۔


Share: